بگدل: درگاہ آستانہ قادریہ میں 14/جنوری کو ماہانہ حلقہ
بیدر:13/ جنوری (اے ایس ایم) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں 14/جنوری بعد نماز جمعہ حضرت سید عبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی بادشاہ ناگوری ؒ کے سالانہ صندل کے مو قع پر حسب روایت سالانہ فاتحہ کا ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ بعد نماز جمعہ گلہائے عقیدت فاتحہ سلام و نیاز تقسیم تبرکات ہونگے۔15/جنوری م11جما دالثانی بروز ہفتہ ماہانہ حلقہ درس تصوف صبح ٹھیک 11:00بجے ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔