ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: مدرسہ نورالعلوم سے 60 حفاظ بننے پر حافظ فیاض قاسمیؔ کو پیش کی گئی تہنیت

ہمناآباد: 13/ جنوری( ایس آر) ہمناآباد کے محلہ نورخان اکھاڑہ میں 1980 میں ایک جھونپڑی کی شکل میں مدرسہ نورالعلوم قائم کیا گیا تھا۔ جو کے شروع میں اقامتی مدرسہ تھا بعد میں اس کو تبدیل کیا گیا۔ اب یہاں پر صبح اور شام کے اوقات میں دینی تعلیم دی جاتی ہے۔

اس مدرسہ کے مہتمم اور اولین صدر مدرس الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ اور منتظمین کی کامیاب کوششوں کے باعث اس مدرسہ سے ابھی تک جملہ 60 طلبہ و طالبات نے اپنا حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ جن میں 23 لڑکے اور 37 لڑکیاں شامل ہیں۔ 60 حفاظ بننے پر صدر مدرس الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کی الحاج محمد علیم الدین میران، محمد کلیم الدین میران اور محمد مصطفی ندیم اُللہ نے شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!