آکولہ: گھریلو خواتین اور لڑکیوں کیلئے سنہرا موقع
آکولہ:26/دسمبر(ایچ کے) گذشتہ دو سالوں سے کرونا وبا اور اس کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن نے لوگوں کو معاشی طور پر بہت خستہ حال بنا دیا ہے اور اب تک اس کا قہر تھما نہیں ہے بلکہ دن بہ دن زور پکڑتا جارہا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف غریب طبقہ بلکہ سماج کا درمیانی طبقہ بھی معاشی بحران کا شکار ہے۔ ایسے میں سماجی رضا کار جناب عبدالرؤف پہلوان اور ان کے فرزند عبدالرازق نے خواتین کو معاشی طور سے مستحکم کرنے لیے آکولہ شہر کے بھاجی بازار علاقہ میں “نورجہاں سلائی مشین کلاس ” شروع کیا ہے۔
جہاں گھریلو خواتین اور لڑکیوں کو سلائی کی مفت ٹرینینگ دی جاتی ہے ساتھ ہی کلاس کے اختتام پر انھیں ڈپلومہ کورس کی سرٹیفیکیٹ بھی دی جائے گی جس کے ذریعہ وہ خود کا کاروبار شروع کرسکتی ہیں اور گھر رہ کر اپنی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں اپنے والد اور شوہر کی مدد کرسکتی ہیں-
اس کلاس کو شروع ہوئے ایک مہینہ ہوچکا ہے اور 150 سے زائد گھریلو خواتین و لڑکیاں اس سے فائدہ اٹھارہی ہیں- تعداد ذیادہ ہونے کی وجہ سے 3 بیچیس بنائے گئے ہیں-جس کے اوقات بالترتیب 11سے 1 (پہلی بیچ) 1 سے 3 (دوسری بیچ) اور 3سے 5 (تیسری بیچ) اس طرح ہیں- آگے بھی اسی طرح کے مفید و کارآمد کورس شروع کرنے کا عبدالرازق کا ارادہ ہے.(رپورٹ: حناخان )