دیگر ریاستیںریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ: RTE کے تحت مفت داخلہ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

میراروڈ: 26/دسمبر(ایس ایم ایس) جماعت اسلامی میراروڈ نے ضرورت مند والدین و سرپرستوں کو حق تعلیم قانون کے تحت اسکولوں میں مختص کوٹہ کے مفت داخلہ کے لئے ایک رہنمائی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن اور آ ر ٹی ای کے ماہر وسیم میمن نے کہا کہ حکومت کے حق تعلیم قانون کے تحت مختلف اسکولوں میں معاشی طور پر پسماندہ افراد کے بچوں کو مفت داخلہ دینے کے لئے نشستیں مختص کی جاتیں ہیں اور ہر اسکول میں آ رٹی ای کا کوٹہ ہوتا ہے جس میں داخلہ کے لئے ماہ جنوری سے داخلہ کا آغاز ہوتا ہے آن لائن فارم نکلتے ہیں اور سائٹ پر جاکر فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت درکار دستاویزات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم دستاویز آمدنی کا سرٹیفکیٹ یعنی انکم سرٹیفکیٹ درکار ہوتا ہے جو تحصیلدار آفس سے بنایا جاتا ہے تحصیلدار آفس میں فارم کے ساتھ آمدنی کی تفصیل دینی ہوتی ہے اگر غیر منظم سیکٹر میں یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں تو ایک افیڈیویٹ یا پانچ ایسے لوگ جو آپ سے کو اچھی طرح واقفیت رکھتے ہوں ان کا آدھار کارڈ اور دستخط پنچ نامہ پر بھر کر دینا ہوتا ہے جس پر تلاٹھی پنچ نامہ کرکے دستخط کرتے ہیں اور انکم سرٹیفکیٹ بن جاتا ہے۔

وسیم میمن نے مزید کہا کہ بہت سی سرکاری کی طرح ہم اس اسکیم سے بھی ناواقف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال بہت سی سرکاری مختص سیٹیں بچ جاتیں ہیں اور دوسری طرف مستحق افراد اپنے حق سے محروم رہ جاتے ہیں اور اسکولوں فیس کے سلسلہ میں پریشان رہتے ہیں ورکشاپ میں والدین و سرپرستوں نے اس اسکیم سے متعلق سوالات کئے جن کا وسیم میمن نے تشفی بخش جوابات دئیے اور والدین و سرپرستوں کی کئی تفکرات کو دور کرنے کی کوشش کی۔

وسیم میمن نے کہا کہ ہمیں اپنا حق ہر حال میں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے بھلے اس میں تھوڑی بہت مشقت و بھاگ دوڑ کیوں نہ کرنا پڑے۔ ورکشاپ میں والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!