“ایک مبتدی کاعجوبہ” کتاب کا رسمِ اجراء
ریاست کیرالا کے ینگ ٹرویلرایکٹوسٹ، رائٹر اور آرٹسٹ علامہ اقبال جنکی نئی کتاب “تھڈاکاکرن کوتھوکا لوکم” جسکا اردو ترجمہ “ایک مبتدی کاعجوبہ” ہے۔ یہ کتاب 140 صفحات پر مشتمل ہے جسمیں کل 6 چپٹیرز ہیں جیسے ‘ٹی ٹی کا حملا’ ‘کائمبتور کی زمین’ وغیرہ سر فہرست ہے۔
مصنف نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ یہ کتاب دراصل سفرنامے کا کلیکشن ہے۔ سال 2019 کو اُنہوں نے لکھنؤ، رائے بریلی وغیرہ جگہوں کا سفر طے کیا تھا، دورانِ سفر وہ اپنے مشاہدات، احساسات اور تجربات کو بھی اپنی دائروں میں سمیٹتے گئے جو اب پوری ہوکر کتاب کی شکل میں موجود ہے۔ جسکا ترجمہ ہندی زبان میں بھی بہت جلد شائع کیا جائیگا۔ (رپورٹ: عمر مرشد)