کھیل

نیو زیلینڈ کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کو شرمناک شکست

لندن: عالمی نمبر دو ٹیم اور عالمی کپ میں خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جارہی ہندستانی ٹیم کو اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے نتیجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں سنیچر کو چھ وکٹ سے شرمناک شکست کا سامناکرنا پڑا۔

ہندستانی ٹیم اپنے چار وکٹ محض 39 رن پر اور 8 وکٹ 115 رن پر گنوا چکی تھی۔ حالانکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 50 گیندوں میں 54 رن کی بیش قیمتی اننگز کھیل کر ہندستان کو 179 رن کے با عزت اسکور تک پہنچا دیا لیکن یہ اسکور ایسا نہیں تھا کہ گیند بازوں کو کوئی راحت مل پاتی۔ نیوزی لینڈ نے 37.1 اوور میں چار وکٹ پر 180 رن بناکر آسانی سے جیت اپنے نام کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!