محمد نبی قریشی بیدر کو حیدرآبادی کامیڈین اکبر بن تبر کی مبارکباد
بیدر: 22/دسمبر (اے ایس ایم) بیدر کے ممتاز جنتادل قائد جناب الحاج محمد نبی قریشی سابق رکن بلد یہ بیدر کو آل انڈیا جمیعت القریش ایکشن کمیٹی ریاست کرناٹک کا صدر بنائے جانے پر معروف حیدرآبادی کامیڈین جناب اکبر بن تبر نے مبارکباد دیتے ہوئے زبر دست تہنیت پیش کیا۔
اکبر بن تبر نے بتایا کے میں محمد نبی قریشی کو 20سال سے بہت قریب سے جانتا ہوں، ان کی صلاحیتوں میں عوام کی خدمت کو بھی میں محسوس کیا۔ آل انڈیا جمیعت القریش ایکشن کمیٹی نے ریاست کرناٹک کے صدر کی حیثیت سے ایک با صلاحیت شخص کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے جناب نبی قریشی سے اس اُمید و ایقان کا اظہار کیا ہے کہ موصوف اپنے صدارتی دور اقتدار میں نا صرف آل انڈیا جمیعت القریش ایکشن کمیٹی ریاست کرناٹک کو مضبوط و مستحکم کرینگے بلکہ جمیعت القریش ایکشن کمیٹی کے تمام ارکان شوریٰ کے مسائل حل کرنے میں اپنے آپ کو وقف کر دینگے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ستیش بھی موجود تھے۔ جناب الحاج محمد نبی قریشی نے معزز مہمان کی شال و گلپوشی فرمائی اور بیدر آمد پر خیر مقدم کیا۔ یہ سادہ تقریب بیدر کی ایک مشہور ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔