اظہار تعزیت

مولانا یوسف اصلاحی کا انتقال پر جمعیت علماء ہند، ہمناآباد کے سرپرست اعلی الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کا تعزیتی بیان

آداب زندگی سکھا کرمولانا یوسف اصلاحی نے دنیا کو الوادع کہا، نعم البدل ملنا ناممکن: الحاج حافظ فیاض قاسمی ہمناآباد

ہمناآباد: 22/دسمبر (ایس آر) آداب زندگی سکھا کر مولانا یوسف اصلاحی نے دنیاکو الوادع کہا، قیامت تک مولانا کا نعم البدل ملنا نہ ممکن بات ہے۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء ہند شاخ ہمناآباد کے سرپرست اعلی الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے مولانا یوسف اصلاحی کے انتقال پُرملال پر ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کے اُمت مسلمہ ایک تجربہ کار جہا ں دیدہ بزرگ سے محروم ہو گئی ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت ہوتی ہے،مولانا مرحوم کا سب سے بڑا کا رنامہ ان کی نہایت مقبول کتابیں ہیں جو کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے ان کی تحریر کردہ کتاب آداب زندگی ان گنت مسلمانوں کے گھر وں میں لازمی طور پر پائی جاتی ہے مائیں اپنی بچیوں کی شادیوں کے موقع پر اس کتاب کا تحفہ دے کر اس بات کی تلقین کرتی کے زندگی کے ہر موڑ پر اس کتاب کا مطالعہ کرنا تا کے ان کی زندگی سلیقہ مند اور اسلامی آداب کے آئینہ دار ہوں۔

مولانا نے اپنے آپ کو تمام زندگی بھر تنازعات سے دور رکھااپنی تحریر و تقریر میں اختلافی مسائل کو چھیڑے بغیر اعتدال کی راہ اپنائی وہ ہمیشہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہی بولتے یالکھتے ان کی تقریریں بھی پُر کشش اور سماج کے ہر طبقے میں مقبول تھیں،ایک کامیاب منصف و مقرر کے علاوہ مولانا ایک بہترین قاری بھی تھے ان کی مخصوص آواز میں قرآن کی سماعت وجد کی کیفیت پیدا کر دیتی تھی آپ عاجزی انکساری وملنساری کے سراپا پیکر تھے۔

مولانا نے اپنی زندگی کے بیشتر سال دعوت،خطابات،اور تصانیف میں گذاری جس کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیاں تبدیل ہوئی جس کا اجر ان کو قیامت کی صبح تک ملتا رہے گا،اللہ تعالی سے دعا ہے کے وہ مرحوم کے کارخیر کو اور طویل دینی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔قارئین اکرام سے بھی گذارش کی جاتی ہے کے وہ مولانا کے درجات کی بلندی کی دعا فرمائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!