ضلع بیدر سے

بیدرمیں یکم ڈسمبراتوار کو ہیلتھ اور لیبر کارڈ کیمپ

بیدر: 27/نومبر(وائی آر)۔ کانگریسی قائد جناب محمد یوسف اورسماجی کارکن جناب محمد فاضل نے ایک مشترکہ پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ یکم ڈسمبر 2019بروز اتوار صبح 8بجے سے شام 7بجے تک ایک ہیلتھ اور لیبر کارڈ کیمپ قلعہ روڈ، روبرومدرسہ محمودگاوان ؒ، کرناٹکاون آن لائن سرویس سنٹر پر رکھاگیاہے۔ ضرورت مند اشخاص اس کیمپ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ہیلتھ کارڈ بنانے کے خواہشمند آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی زیرآکس اپنے ساتھ لائیں۔ لیبر کارڈ بنالینے کے خواہشمند آدھارکارڈ، راشن کارڈ اور الیکشن آئی ڈی کارڈتین دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 9886037261 / 8050258173 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!