بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان اچھے لوگوں کی سرزمین رہی ہے، بھائی چارہ کا ماحول بنائے رکھنے کی ضرورت ہے: سنجیو کمار واڈیکر

بسواکلیان: 18/دسمبر (کے ایس) آر ٹی او شری سنجیو کمار واڈیکر، بسواکلیان نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسواکلیان صوفی، سنت لوگوں کی زمین ہے۔ یہاں ہر کئی خدمات گذار ہستیوں نے خدمت خلق کے فرائض انجام دئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق کولی دھنگر سماج سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں بھائی چارہ اور آپسی میل ملاؤ کے کام کرنے کے خواہشمند لوگ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 19/دسمبر کو وہ اپنے سماج کے مسائل کو لے کر تری پورانت علاقہ میں ایک پروگرام منعقد کرنے جارہے ہیں۔  صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بسواکلیان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، یہاں کی عوام کی خدمت کرنی ہے۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ شالینیتائی واڈیکر نے بتایا کہ وہ پچھلے انتخابات میں بی جی پی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھیں اور آئندہ انتخابات میں بھی وہ بسواکلیان سے بی جے پی امیدوار کی دعویدار رہیں گے۔ کرناٹکا کے ضلع پریشد انتخابات میں الیکشن کے لیے کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسواکلیان کو ضلع کا درجہ دلانے کے لیے بھی بھر پور کوشش کی جائیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!