جلگاؤں: اقراء شاہین میں یومِ تحفظ حقوقِ اقلیت منایا گیا
جلگاؤں: 18/دسمبر (یو اے) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیر کالج، مہرون، میں 18/ دسمبر کو ”یوم تحفّظ حقوق اقلیت“ منایا گیا۔
اس موقع پر ایک پرو گرام منعقد کیا گیا، جس میں پرنسپل شیخ گلاب اسحٰق، روشن سر اور افتخار سر نے طلبہ کو اقلیتوں کے حقوق اور اس سے متعلق تفصیلی معلومات دیں۔ پروگرام میں اقرا بی ایڈ کالج کے پروفیسر عظیم شیخ سر بھی موجود تھے۔ ساتھ ہی عتیق خان سر، صابر سر و دیگر اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات موجود تھے۔
پروگرام کی صدارت، پرنسپل شیخ گلاب اسحق نے کی، نظامت کے فرائض افتخار سر نے انجام دیے۔ کاشف سر نے رسم شکریہ ادا کی۔