تلنگانہ، بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے چیف منسٹر اوورسیزاسکالرشپ، 20 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی: محکمہ اقلیتی بہبود
رنگاریڈی: 18/دسمبر(پی این) ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، رنگاریڈی آر رتنا کلیانی نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ریاستِ تلنگانہ کی جانب سے بیرون ممالک سال 2021 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق اقلیتی طلبا و طالبات کو چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کے تحت 20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ ایسے طلبا و طالبات جو جنوری تا دسمبر کے دوران منتخب ممالک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں وہ آن لائن اپنی درخواستیں www.telanganaepass.cgg.gov.in پر داخل کرسکتے ہیں۔
اہل طلبا و طالبات نومبر 2021 تا 31دسمبر تک اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔