مغربی بنگال: ممتا کے 24 کابینہ، 10آزادانہ چارج اور 6 ریاستی وزراء کی حلف برداری میں کئی مسلم چہرے بھی شامل
عہدہ اور رازداری کا حلف لینے والوں میں غلام ربانی، صدیق اللہ چودھری، جاوید احمد خان، ہمایوں کبیر، اختر الزماں اور یاسمین سبینا جیسے نام شامل ہیں۔
مغربی بنگال میں آج ممتا بنرجی کے کابینہ اراکین کی حلف برداری ہوئی۔ مجموعی طور پر ترنمول کانگریس کے 43 لیڈران وزیر بنے۔ راج بھون میں کووڈ گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے سبھی کابینہ وزراء، آزادانہ چارج اور ریاستی وزراء کی حلف برداری ہوئی۔ اس دوران ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔ عہدہ اور رازداری کا حلف لینے والوں میں کئی مسلم چہرے بھی شامل تھے جن میں غلام ربانی، صدیق اللہ چودھری، جاوید احمد خان، ہمایوں کبیر، اختر الزماں اور یاسمین سبینا جیسے نام شامل ہیں۔
وزارتی عہدہ کا حلف لینے والوں میں امت مترا جیسے بڑے نام شامل رہے۔ ممتا کی نئی ٹیم میں 24 کابینہ وزیر، 10 آزادانہ چارج اور 6 ریاستی وزیر ہیں۔ کرکٹر منوج تیواری، سابق آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر جیسے مشہور لوگوں کو ممتا کابینہ میں پہلی بار موقع ملا ہے۔ ابھی محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔
کابینہ وزیر کی فہرست:
سبرت مکھرجی
پارتھ چٹرجی
امت مترا
سادھنا پانڈے
جیوتی پریہ ملک
بنکم چندر ہاجرا
مانس رنجن بھونیا
سومین کمار مہاپاتر
مولوئے گھٹک
اروپ بسواس
اُجول بسواس
اروپ رائے
رَتھ رائے
رتھ رائے حکیم
چندرناتھ سنہا
سوبھن دیب چٹوپادھیائے
برتیہ بسو
پولر رائے
ششی پانجا
محمد غلام ربانی
بپلب مترا
جاوید احمد خان
سوپن ناتھ
صدیق اللہ چودھری
آزادانہ چارج والے 10 ریاستی وزیر کی فہرست:
بیچارم منّا
سبرت ساہا
ہمایوں کبیر
اکھل گری
چندریما بھٹاچاریہ
رتنا ڈے ناگ
سندھیانی ٹوڈو
بلو نایک بارک
سجیت بوس
اندرنیل سین
9 ریاستی وزراء کی فہرست:
دلیپ منڈل
اخترالزماں
سیولی ساہا
شری کانت مہتو
یاسمین سبینا
بیرباہا ہنسدا
جیوتسنا منڈی
پرویش پریش چندر
منوج تیواری