تلنگانہریاستوں سے

‘میگا اردو جاب میلہ’ کا 6/جنوری کو ہوگا حیدرآباد میں انعقاد

حیدرآباد: 18/دسمبر(پی این) ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، رنگاریڈی آر رتنا کلیانی نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ریاست تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سیٹ ون  (SS&PS) اور TSHWDWSکے اشتراک سے میگا اردو جاب میلہ کا بتاریخ 6جنوری 2022ء کو اسپورٹس کامپلکس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باولی، حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

اردو جاب میلہ میں شرکت کے خواہشمند امیدوار 11 دسمبر 2021 سے 31 دسمبر 2021 تک آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ 18 سے 35 سالکی عمر کے افراد جو اردو میڈیم یا اردو بطور مضمون سے دسویں جماعت، پی جی، آئی ٹی آئی ڈپلوما اور سرکاری مسلمہ مدرسوں سے وابستہ ہو ریاست تلنگانہ کے مختلف کیمپوں میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!