بیدرضلع بیدر سے

بیدر کی مختلف مساجد میں 17/دسمبر کو نمازِ جمعہ سے قبل ہوں گے خصوصی خطابات، شرکت کی اپیل

بیدر: 16/ دسمبر (اے این این) جماعتِ اسلامی ہند، بیدر شہر کے ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جناب ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی 17/دسمبر کو بیدر آمد کے موقع پر مختلف پروگرامس کو قطعیت دی گئی ہے۔ جن میں سے ایک پروگرام نمازِ جمعہ سے قبل خصوصی خطاب کا اہتمام بھی ہے۔

تفصیلات کے بموجب جناب ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کا نمازِ جمعہ سے قبل ٹھیک 1:00 بجے سے خصوصی خطاب مسجدِ الہی، نزد امبیڈکر سرکل، بیدر میں ہوگا۔

جبکہ جناب محمد یوسف کنی صاحب معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کا خصوصی خطاب مسجد ابراہیم، مین روڈ بیدر میں نماز جمعہ سے قبل ٹھیک 12:35 بجے سے ہوگا۔

اسی طرح مولانا محمد نجم الدین حسین عمری ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند کلبرگی کا نماز جمعہ سے قبل ٹھیک 1:00 بجے سے خطاب مدینہ مسجد نئی کمان، بیدر میں ہوگا۔

اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر انجینیئر سیدعبدالستار صاحب نے برادرانِ اسلام سے وقت مقررہ سے قبل مساجد ہذا میں حاضررہ کر استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!