کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی 53,700 آسامیاں خالی ہیں: وزیر تعلیم
بنگلورو: کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں سمیت 53,700 اساتذہ اور عملہ کی آسامیاں خالی ہیں۔ بیلاہونگل کے ایم ایل اے کوجلگی مہانتیش شیوانند کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں ناگیش نے کہا کہ پرائمری اسکولوں میں 41,869، سیکنڈری اسکولوں میں 8,292 اور پری یونیورسٹی کالجوں میں 3,292 آسامیاں خالی ہیں۔