ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں سابق CM کمارا سوامی کا یوم پیدائش منایا گیا

ہمناآباد: 16/دسمبر(ایس آر) ہمناآباد میں جنتادل ایس پارٹی کے کارکنان کی جانب سے سابق وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی کا 63/واں یوم پیدائش منایا گیا۔

پارٹی کارکنوں کی جانب سے کیک کاٹا گیا اور کمار سوامی کی لمبی عمراور بہتر صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ بعد اذاں پارٹی کے تمام قائدین کی جانب سے سرکاری اسپتال کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں رکن بلدیہ،محمد پاشاہ،محمد نثار گڑونتی،ستیش رامپورے ایڈوکیٹ،مہیش آگڈی،ویریش سیگی رکن بلدیہ،بابو راؤ پسکے،شیوپُتر ماڑگے کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!