ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے سابق CM دیویندر فڑنویس نے کووڈ ہیلتھ سنٹر، ناگپورکا کیا دورہ، جماعت اسلامی کے اقدام کی ستائش کی

ناگپور: 24/اپریل (پی آر) میڈیا سیل، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے مطابق مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اورمہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے ۲۳ ؍ اپریل کو این ایم سی، میڈیکل سروس سوسائٹی اور جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ انتظام میں چل رہے پانچ پاولی کووڈ ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے کووڈ سنٹر میں انتظامیہ، ڈاکٹروں اور مریضوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ فڑنویس نے جماعت اسلامی ہند ، ناگپور اور میڈیکل سروس سوسائٹی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہمارے معاشرے کو ایسے لوگوں اور تنظیموں کی ضرورت ہے جو لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں اور جو ان کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ جماعت اسلامی ہند اس کام کے لئے آگے آرہی ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ اس وبا کے دور میں لوگوں کو مدد ملے۔

” سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ دیا شنکر تیواری (میئر ، ناگپور میونسپل کارپوریشن) ، ڈاکٹر سنجے چلکر (میڈیکل آفیسر ناگپور میونسپل کارپوریشن) اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

کووڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح یکم اپریل کو ناگپور سٹی میئر نے کیا تھا۔ مہاراشٹرا کانگریس کے چیف نانا پٹولے، مہاراشٹر کابینی وزیر، نتن رائوت، ارکان اسمبلی اور دیگر لیڈروں سمیت اہم شخصیات نے کووڈ ہیلتھ مرکز کا دورہ کیا ہے اور جماعت کے اس قدم کو سراہا ہے۔

کووڈ سینٹر میں 78 بیڈز کی گنجائش ہے۔ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی اوسط تعداد 15 سے 20 ہے۔ اب تک 250 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اس کووڈ ہیلتھ مرکز کا انتظام ناگپور میونسپل کارپوریشن، میڈیکل سروس سوسائٹی اور جماعت اسلامی ہند، ناگپور مشترکہ طور کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!