بیدرضلع بیدر سے

سید وقارالدین کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان، محمد نبی قریشی کا تعزیتی بیان

بیدر:15/دسمبر (اے ایس ایم) ملک کے قدیم ترین اخبار روز نامہ رہنمائے دکن کے چیف ایڈیٹر سید وقار الدین صاحب کے انتقال پُر ملال پر جناب الحاج محمد نبی قریشی صدر آل انڈیا جمیعت القریش ایکشن کمیٹی و سابق رکن بلدیہ بیدر نے گہرے رنج وملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید وقار الدین صاحب کا انتقال بلاشبہ ایک ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے۔

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سید وقار الدین صاحب کے انتقال سے اردو صحافت اور فلسطین کے کاز کو عظیم نقصان پہنچا ہے۔محمد نبی قریشی نے مزید کہا ہے کہ سید وقار الدین صاحب کا انتقال ایسے وقت ہوا ہے جب کہ روز نامہ رہنمائے دکن اپنی پہلی صدی کے جشن کا اہتمام کرنے والا تھا۔جناب سید وقارالدین جہاں اردو صحافت کے معیار کو بلند کیا تو دوسری طرف اردو اور ملی تحریکات کا رہنمائے دکن کو ترجمان بنایا۔

سید وقار الدین صاحب نے فلسطین میں امن کی برقراری اور فلسطین کے کاز کے لئے غیر معمولی جدوجہد کی۔محمد نبی قریشی نے اللہ پاک سے دعاء کی ہے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!