ہمناآباد میں 4 کُنٹل 56 کیلو گانجہ ضبط، 4 ملزمین پولیس کی گرفت میں
ہمناآباد: 15/دسمبر(ایس آر) ہمناآباد میں بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔ تفصیلات بتلاتے ہوئے بیدر ضلع کے ایس پی ڈی ایل ناگیش نے کہا کے ہمناآباد میں قومی شاہراہ پر ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے 3 کاروں کی تلاشی لی جس میں گانجہ پایا گیا جو کے اندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم سے مہارشٹرا کے شولاپور کو سربراہ کیا جا رہا تھا۔ اس کو ہمناآباد پولیس کی جانب سے ضبط کیا گیا گانجہ کا جملہ وزن 4 کُنٹل 56 کیلو ہے۔ جسکی اندازاً قیمت 22لاکھ 80ہزار بتلائی جارہی ہے۔
اس ضمن میں 4 ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے پاس سے چار موبائل فون 10,500مالیت کے اور 3 کار 9لاکھ روپے اور نقد رقم 10,500روپے ملے ہیں جملہ 32,00750روپے مالیت کی اشیاء کو ضبط کیا گیا ہے.
اس ضمن میں ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ہمناآباد پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر بیدر کے ایس پی ڈی،ایل ناگیش نے ہمناآباد پولیس اسٹیشن کے تمام عملہ کی ستائیش کی۔
اس موقع پر پرتھیک شنکر اے ایس پی بھالکی انچارج ہمناآباد، سوشیل کمارپی آئی (سی آئی این) بیدر،ہمناآباد سی پی آئی ڈاکٹر ملکا آرجن یاتنور،پی ایس آئی روی کمار کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔