بیدر: MLCالیکشن میں کانگریسی اُمیدوار بھیم راؤ پاٹل ہمناآباد کی 227 ووٹوں سے جیت
بیدر: 14/دسمبر (اے این این) لیجسلیچر کونسل (مقامی باڈیز) کیلئے کانگریس کے امیدوار بھیم راؤ بسواراج پاٹل ہمناآباد نے اپنے قریبی حریف BJP اُمیدوار پرکاش کھنڈرے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ کانگریس امیدوار نے 1,789 ووٹ حاصل کیے جبکہ بی جے پی کو 1,562 ووٹ ملے۔ اس طرح کانگریس کے امیدوار بھیم راؤ بسواراج پاٹل ہمناآباد نے 227 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ AAP امیدوار گووند راؤ سوریاونشی کو صرف 15 ووٹ ملے۔ الیکشن میں کل3,450 ووٹوں میں سے 3,366 ووٹ پول ہوئے۔ کل 84 ووٹوں کو کالعدم قرار دیا گیا۔
