امریکہ کی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا ایران: اقوام متحدہ میں ایرانی سفیرکا بیان
اقوام متحدہ: 25 جون- اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچي نے کہا ہے کہ امریکہ جب تک ایران کو پابندیوں کے دباؤ کی دھمکی دیتا رہے گا، ایران اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔مسٹر روانچي نے پیر کو کہا’’ہم دباؤ کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔
امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر دباؤ ڈالا ہے ۔ اس نے ہم پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں ۔ جب تک اس کی یہ حکمت عملی رہے گی تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی گئی نئی پابندیاں مغربی ایشیائی ملک کے تیئں اس کے دشمن رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا’’امریکہ کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا آج کا فیصلہ ایرانی شہریوں اور وہاں کے لیڈروں کے تیئں دشمنی کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ امریکہ کو بین الاقوامی قواتین کا احترام نہیں ہے ۔ واضح ر ہے کہ امریکہ نے پیر کو ایران کے سب سے بڑے لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی بحریہ ، فضائیہ اور بری فوج کے آٹھ سینئر کمانڈروں پر پابندی عائد کی ہے ۔