ضلع بیدر سےہمناآباد

قانون ساز انتخابات میں مرکزی و ریاستی حکومتیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، نو منتخب ‏MLC بھیم راؤ پاٹل کا بیان

قانون ساز انتخابات میں مرکزی و ریاستی حکومتیں ناکام ثابت ہوئی ہیں

ہمناآباد: 14/دسمبر (ایس آر) قانون ساز کونسل کے انتخابات میں مرکزی و ریاستی حکومتیں ناکام ثابت ہوئی ہیں بیدر ضلع سے جیت حاصل کرنے کے لئیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہر ممکنہ کو شش کی گئی۔ یہاں تک کے کرناٹک کے وزیراعلی نے بھی بیدر ضلع کا دورہ کیا اور رائے دہندوں کو لبھانے کی ہر کوشش کی گئی، مگر اس میں انہیں ناکامی حاصل ہوئی۔ یہ بات قانون ساز کونسل میں جیت حاصل کرنے کے بعد بھیم راؤ پاٹل نے ہمناآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کے بیدر ضلع کے گرام پنچایت اوربلدیہ کے اراکین کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا اس انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا اس کے باوجود ان کو ناکامی حاصل ہوئی ہے۔ ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد ترقیاتی کام اور عوامی خدمات انجام دینے کی بات کہی۔

ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل نے اس موقع پر کہا کے آنیوالے اسمبلی انتخابات میں بیدر ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں سے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار منتخب ہونگے اس انتخابات میں مرکزی وزیر اور ریاستی وزیر دونوں ناکام ثابت ہوئے ہیں ان کو صرف بھاشن کرنے آتا ہے کام کچھ نہیں آتا اس لئے عوام نے ان کو مسترد کیا ہے۔ راج شیکھر پاٹل نے کہا کے ڈبل انجن کی سرکار ناکام ہو چکی ہے ابھی تو یہ صرف شروعات ہے پوری فلم ابھی باقی ہے۔ آنیوالے دنوں میں پاٹل خاندان کی طاقت کیا ہے یہ ہم بتائیں گے۔

بیدر ضلع سے ماضی میں آنجہانی بسواراج پاٹل نے مسلسل تین مرتبہ جیت حاصل کی ہے چوتھی مرتبہ پاٹل خاندان نے یہ سیٹ جیتی ہے ہمارے خاندان میں 2 ایم ایل سی اور 1 ایم ایل اے موجود ہے اور کانگریس پارٹی ہمیں چوتھا ٹکٹ بھی دیتی ہے تو ہم یہ بھی جیت کر دکھائیں گے۔ ہم عوام کے درمیان ہمیشہ موجود رہتے ہیں اور عوامی خدمات انجام دیتے ہیں اسی لئیے ہم کو مکمل عوامی تائید حاصل ہے۔

واضح ہوکہ بھیم راؤ پاٹل کو جیت حاصل ہونے کے بعد پارٹی کے کارکنان ان کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوگئے اور زبردست آتشبازی کی گئی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے نظر آئے۔ ایم ایل سی منتخب ہونے پر بھالکی کے رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے، بیدر شمال کے رکن اسمبلی رحیم خان، وجئے سنگھ کے علاوہ دیگر لیڈران کی جانب سے بھیم راؤ پاٹل کی شالپوشی وگُلپوشی کی گئی اور ان کو مبارک باد پیش کی گئی۔

اس موقع پر سید کلیم اُللہ، محمد عبدالصمد، محمد ریحان، محمد عالم خان، شاہد کوثر، سید ظفراسلم، محمد نعیم باغبان، محمد مکرم جاہ، محمد راحیل، نیاز یاسر، عبدالرحیم، محمد شاہنواز خان، محمد رئیس، محمد ذکی احمد، اعظم متین، محمد ضیاء الدین کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!