بسواکلیان: اسلامک چلڈرن سرکل کے تحت انٹراسکول مقابلہ جات کا اعلان
بسواکلیان: 6/دسمبر(وائی اے) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے اسلامک چلڈرن سرکل کے تحت آئی سی سی فیسٹ 2021 منعقد کیا جارہا ہے۔ اس فیسٹ میں انٹر اسکول مقابلہ جات منعقد ہونگے۔ انڈور مقابلہ جات میں قرات، مضمون نویسی، ممکری، میموری ٹسٹ اور ڈرائنگ مقابلہ جات ہونگے جبکہ آؤٹ ڈور مقابلوں میں سلو سائیکل ریس، رننگ، تھری لیگ جمپ، ہانگ کانگ کرکٹ، ٹیگ آف وار اور کبڈی منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں میں چھٹی تا نویں جماعت کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
انڈور مقابلہ جات 8 دسمبر کے دن آئی آئی سی اے کالج اور پریسی ڈینسی اسکول میں ہونگے جبکہ آؤٹ ڈور مقابلہ 9 دسمبر کے دن آئیڈیل گلوبل اسکول میں منعقد ہونگے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر یے ۔
رجسٹریشن کروانے اور مزید تفصیلات کے لئے آپ 7795321874/974206073 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔