ظہیرآباد میں سد بھاؤنا فورم کی تشکیل، رام چندر صدر، عبدالجبار سیکریٹری منتخب
ظہیر آباد: 6/ دسمبر (پی آر) جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ شعبہ ہندوستانی سماج کے تحت امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری کی زیر نگرانی اسلامک سنٹر ظہیرآباد میں مقامی سطح پر سد بھاؤنا فورم کی تشکیل عمل میں لائی گئی, جس میں رام چندر موظف مدرس کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا نائب صدور کے لئے سنگپا، کے بچیاجنرل سیکرٹری عبدالجبار جائنٹ سیکرٹریز رابرٹ لنکن سید رؤف اوتار سنگھ خازن کی حیثیت سے بختیار حسین کا انتخاب عمل میں آیا۔
اراکین عاملہ کے لئے دیوی داس سوریش نارائن ریڈی گوپال پوار رام چندر راجو اشوک ٹیچر اودے ریڈی لکشمن وٹھل کشٹیا محمد ارشاد وسیم احمد عبدالحمید احمد چندرا پرکاش محمد غوث عبدالمجید پانڈ یا رکن الدین آر نرسملو شیخ ولی شامل ہیں نومنتخب فورم کے صدر اور ذمہ داران نے آپسی بھرپور تعاون حاصل کرکے فورم کے مقاصد کو حاصل کرنے کا عزم کیا۔
بعد ازاں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت امیر مقامی نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدبھاؤنافورم مختلف مذاہب اور مختلف ذاتوں کے افراد کو شامل کر کےقائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ہمارے ملک اور شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو باقی ر کھا جائے اور آپس میں محبت بھائی چارہ مذہبی روا داری ہھائی چارگی قائم رہے سد بھاؤنا فورم امن کی راہ اور ترقی کی علامت ہے اس کے ذریعے سےایک اچھے سماج اور انصاف پسند معاشرے کی تعمیر میں حصہ ادا کیا جا سکے۔ نومنتخب صدر رام چندر مولانا مفتی عبدالصبور ڈاکٹر بچیا سنگپا بھی خطاب کیا۔ا
س پروگرام کا آغاز بختیار حسین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا نومنتخب سیکرٹری عبدالجبار نے مہمانان کا استقبال کیا سید عبد الرؤف نے نظامت کی جبکہ معاون ا میر مقامی محمد معین الدین نے اظہار تشکر پیش کیا اس موقع برادران وطن اور برادران ملت کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی تمام شرکاء کے لیے بمکان عبدالجبار عشائیہ کا نظم کیا گیا