علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

گلبرگہ: SIO کے ذمہ داروں کی وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی سے ملاقات

کلبرگی: 6/دسمبر(پی آر) گلبرگہ یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالج میں زیر تعلیم طلباء کے انڈر گریجویٹ ڈگری کے آخری سال کے ریگولر اور ریپیٹرس کے نتائج ابھی تک جاری نہیں ہوئے ہیں، جب کہ کئی ریاستی یونیورسٹیوں اور پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے بی ایڈ (بی ایڈ) کورس کے داخلہ کا عمل روک گیا ہے۔ طلبہ کو اعلی تعلیم کیلئے اس طرح کے کئی مسائل کا سامنا ہے۔

اسی بابت ایس آئی او گلبرگہ کے ذمہ داروں نے گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ اور ان سے انڈر گریجویٹ ڈگری کے آخری سال کے نتائج کا جلد از جلد اعلان کرنے کے لیے درخواست کی، جس پر وائس چانسلر نے جلد از جلد اس پر اقداامات کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقعہ پر ایس آئی او گلبرگہ سٹی کے صدر سراج شہنہ اور مزمل بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!