تلنگانہریاستوں سے

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ذمہ داران کے تقررات

ریاض تنہاؔ،اقبال دردؔ،محمدعبدالرشید(تلگو پنڈت) نائب صدور مقرر

حیدرآباد: 6/دسمبر(پی ار) ادارہ  ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی آئندہ میقات کے لیے حال ہی میں جناب شعیب الحق طالب (جگتیال) کا بحیثیت صدر تلنگانہ انتخاب عمل میں آیا۔ ادارہ کے مرکزی ذمہ داران جناب ابونبیل خواجَہ مسیح الدین، جناب محمدمعین الدین کے علاوہ صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب آئندہ میقات کیلئے ریاستی سطح پرادارہ کے دیگر عہدوں کے علاوہ ارکان عاملہ کے تقررات بھی عمل میں آچکے ہیں۔

ادارہٴ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے تین نائب صدور جناب ریاض تنہاؔ، جناب اقبال دردؔ،جناب محمدعبدالرشید(تلگو پنڈت) ہوں گے۔جبکہ معتمدعمومی جناب رفیق جگرؔ(تانڈور) ہوں گے۔معتمد کی حیثیت سے جناب لائق علی وارثیؔ کا تقررکیاگیا ہے اور نائب معتمدمحسن بن محسنؔ (نرمل) ہوں گے۔ادارہ کے خازن کی حیثیت سے جناب رفیع اللہ رفیع ؔکا تقررکیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں 7 رکنی عاملہ میں جناب ظفرفاروؔقی(حیدرآباد)،جناب شیخ اسحاق علی (پداپلی)،جناب عارف انصاری (نظام آباد)،جناب ناصرالدین (ظہیرآباد)، جناب شریف اطہر(نظام آباد)، جناب ذوالفقار عالم (عادل آباد) اورجناب فیاض علی سکندرؔ(سدا سیوپیٹ) کو شامل کیاگیاہے۔ جناب شعیب الحق طالب ؔریاستی صدر نے اس یقین کا اظہارکیاکہ ادارہ کی نئی باڈی ایک نئے عزم وحوصلے کے ساتھ ریاست میں کاموں کوآگے بڑھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!