بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں SIO کے کیلنڈر-2022 کا رسم اجراء

بسواکلیان: 6/دسمبر(پی این) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے ہفتہ واری اجتماع کے موقع پر جامع مسجد میں ایس آئی او کے کیلنڈر 2022 کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ کیلنڈر کی خصوصیت یہ ہیکہ اس میں ایس آئی او کی جدوجہد جو تعلیم اور اس سے جڑے مسائل کو لے کر کی گئی کوشش کو واضح کیا گیا ہے۔ اس دیدہ زیب کیلنڈر کی قیمت 30روپئے ہے۔ کیلنڈر ایس آئی او بسواکلیان کے دفترسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

رسم اجراء کے موقع پر کلیم عابد منصوری امیر مقامی، محمد نعیم الدین، ذوالفقار احمد، علاؤالدین، فاروق نٹور، ریاض پٹیل ضلعی صدر ایس آئی او بیدر، محمد فہیم الدین صدرمقامی ایس آئی اواور دیگر افراد موجود تھے۔ مزید تفصلات و خریداری کے لئے 9742406073پر ربط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!