آندھرا پردیشجرائم و حادثاتریاستوں سے

سابق CM این ٹی راماراؤ کی بیٹی نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

اوما ماہیشوری سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راماراؤ کی چھوٹی بیٹی تھیں، ٹی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی بیوی نارا بھونیشوری ان کی بہن ہیں۔

تیلگو دیشم پارٹی کے بانی اور آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ این ٹی راماراؤ کی بیٹی اوما ماہیشوری نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی ہے۔ حیدر آباد کے جوبلی ہلز واقع رہائش میں ان کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش کو مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اوما ماہیشوری سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راماراؤ کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ سابق مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر دگوباتی پرندیشوری اور ٹی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی بیوی نارا بھونیشوری ان کی بہن ہیں۔ جیسے ہی ماہیشوری کی موت کی خبر ملی، نائیڈو اور ان کے بیٹے نارا لوکیش و اہل خانہ کے دوسرے اراکین مہلوکہ کی رہائش پر پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاع کے مطابق اوما ماہیشوری کچھ صحت اسباب سے پریشان تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ پیر کے روز بیڈروم کے پنکھے سے ان کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔ جوبلی ہلز پولیس نے لاش کو اٹوپسی کے لیے بھیج کر کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ خرابیٔ صحت کی وجہ سے اوما ماہیشوری ڈپریشن میں چلی گئی ہوں گی جس کی وجہ سے انھوں نے ایسا سخت قدم اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!