تلنگانہ و آندھرا پردیش میں زلزلے کے جھٹکے
حیدرآباد: 26/جنوری- تلنگانہ اورآندھراپردیشرریاستوں کے بعض مقامات پرہفتہ کی آدھی رات کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رات دو بجکر37 منٹ سے 40 منٹ کے دوران چند سکنڈس کیلئے زلزلےکے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاحال جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اضلاع کریم نگر، کھمم، سوریہ پیٹ، گنٹور اورکرشنا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سےباہرنکل آئے اورانھوں نے رات کھلے آسمان کےنیچے گزاری۔