انتخابات MLC: کانگریس اُمیدوار بھیم راؤ پاٹل کی انتخابی مہم عروج پر
ہمناآباد: 6/دسمبر(ایس آر) ہمناآباد تعلقہ میں ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے اُمیدوار بھیم راؤ پاٹل کی تائید میں کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر چلائی جا رہی سابق صدر بلدیہ سید کلیم اُللہ کی نگرانی میں کانگریس پارٹی کے قائدین ہمناآباد تعلقہ کے علاوہ دیگر تعلقہ جات کے ہرگرام پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے گرام پنچایت ممبران سے ملاقات کر رہے ہیں اور اپنے ووٹ کا استعمال بھیم راؤ پاٹل کے حق کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ضلعی یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری محمد ریحان نے کہا کے عوام مہنگائی سے اور نوجوان بیروزگاری سے پریشان حال ہوچکے ہیں جس کی وجہہ سے عوام انتخابات میں بی جے پی کو مسترد کر دیں گے۔ کرناٹک کے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے تمام اُمیدوار جیت حاصل کریں گے اور بیدر ضلع سے بھیم راؤ پاٹل پانچ سو سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کرنے کی بات کہی۔
اس موقع پر محمد عبدالصمد، محمد نعیم باغبان، محمد عالم خان، محمد عبدالرحیم، محمد شاہنواز خان، محمد ضیاء الدین، محمد ذکی، محمد رئیس، محمد اعظم متین، سید طاہر علی اورنگ آبادی کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔