وزیر اعظم نے معافی تو مانگ لی، لیکن معاوضہ کب!: راہل گاندھی
کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو ڈیٹا نہیں ہونے کے حکومت کے بیان کا راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس کے دوران جواب دیا۔ حکومت پر حملہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ان کے پاس کسانوں کی موت کا ڈیٹا نہیں ہے لیکن ہمارے پاس جان گنوانے والے کسانوں کی فہرست موجود ہے اور حکومت چاہے تو فہرست وہ فراہم کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کسان تنظیمیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں مسلسل حکومت سے کسانوں کے احتجاج کے دوران مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ ایک سال سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران مرنے والے کسانوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، اس لیے معاوضے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔