بھالکیضلع بیدر سے

بھالکی میں جمعیت علماء کی جانب سے سیرت النبیﷺ کوئز کا کامیاب انعقاد

بیدر: 3/ڈسمبر(اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹی جمعیت علماء بیدرکے بموجب بھالکی میں جمعیت علماء بھالکی کی جانب سے اسکول وکالج کے طلبہ وطالبات کے درمیان سیرت کوئز کا مسابقہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ 20 اسکول وکالج کے جملہ 270 طلبہ و طالبات نے داخلہ لیا اور 240 طلبہ و طالبات مسابقہ میں شریک رہے۔

مفتی ایوب سلیم حسامی صدرسٹی جمعیت علماء بیدر، مولانا عمران سعادتی، مولانا ابرار اشاعتی، حافظ عامر قریشی نے حکم کے فرائض انجام دئیے، 16 طلبہ و طالبات نے اول پوزیشن حاصل کی، دوم پوزیشن پر 3 اور سوم پوزیشن پر 3 طلبہ وطالبات نے کامیابی حاصل کی۔ تمام ممتاز طلبہ وطالبات کو نقد انعامات کے ساتھ سرٹیفکٹ سے نوازا گیا، مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے سرپرستی فرمائی۔

اس موقع پر مفتی اقبال قاسمی صدر جمعیت علماء بھالکی، مولانا اختر پٹیل رشیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بھالکی، مولانا اسحاق رشیدی نائب صدر جمعیت علماء بیدر، سید علی احمدگتہ دار رکن جمعیت علماء بیدر، مفتی موسیٰ و شفیق الرحمٰن ایم آر ایس نائب صدور جمعیت علماء بھالکی، محمدسلیم چودھری،معز الدین ایم بی، نسیم الدین شمّو، حاجی افتخار، نسیم الدین میکانک، مولانا ابراہیم،حافظ حنیف، معین الدین صدرنورمسجد، رفیق پلمبر،حافظ اسلم، عبدالوہاب، اعظم، معین الدین، اراکین جمعیت علماء بھالکی کے علاوہ سرفراز،خالدقریشی،حافظ جابر،حافظ ناصر،حافظ اشفاق،علیم گادی،محمدآصف،محمدایوب بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!