ہمناآباد میں 5/ڈسمبر کو خواتین کے لئے دینی اجتماع
ہمناآباد: 3/نومبر(ایس آر) مولانا بشیر الدین نظامی منتظم مدرسہ تاج العلوم للبنات کی اطلاع کے مطابق ہمناآباد میں بروز اتوار بتاریخ 5/ڈسمبر کو صبح 10 تا دوپہر 2 بجے تک پیر طریقت حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری المعروف سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ کی سرپرستی میں خواتین کے لئے مدرسہ تاج العلوم للبنات نزد مسجد بخاری محلہ سی پور میں دینی اجتماع رکھا گیا ہے۔
اس دینی جلسہ سے جامعہ روضۃ البنات بیدر کی معلمات خطاب فرمائیں گی۔ لہذا خواتین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دین کی بات سننے کی خاطر اجتماع میں شریک ہوں تا کہ اصلاح اور معلومات میں اضافہ ہو سکے۔