پنڈت نہرو کے یوم وفات پر راہل بولے ’’آئیے انھیں یاد کریں جنھوں نے ملک میں جمہوریت کو زندہ رکھا‘‘
ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم وفات پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے انھیں یاد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان جیسے بہت سے نوجوان جمہوری ملک ہیں جو جلد ہی تاناشاہی ملک میں بدل گئے۔ جواہر لال نہرو کو ان کے یوم وفات پر آئیے ہم ان کے مضبوط، آزاد، جدید اداروں کی تعمیر میں تعاون کو یاد کریں، جنھوں نے 70 سالوں میں ہندوستان میں جمہوریت کو زندہ رکھنے میں مدد کی۔‘‘