سکم وزیر اعلیٰ: پی ایس گولے نے حلف لیا
گنگٹوک: سکم کرانتی کاری مورچہ (ایک کے ایم) پارٹی کے لیڈر پریم سنگھ تمانگ عرف گولے نے پیر کو سکم کے نئے وزیر اعلی کے طورپر حلف لیا۔ گورنر گنگا پرساد نے مسٹر گولے کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس کے بعد ان کی کابینہ کے اراکین کوبھی حلف دلایا گیا۔
عام طور پر حلف لینے کی تقریب راج بھون میں منعقد ہوتی ہے لیکن مسٹر گولے نے کھلے میدان میں حلف لینے کی خواہش ظاہر کی تاکہ عوام بھی اس تقریب کو دیکھ سکیں۔ اس موقع پر موجود معزز شخصیات میں بی بی گورنگ (92)، اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈی بی چوہان، ہمرو سکم کے صدر بائی چنگ بھوٹیا، سکم نیشنل پیپلس پارٹی کے صدر ڈی نمگیال کاجی موجود رہے۔