چٹگوپہضلع بیدر سے

سیدہارون شعبہٴ انسانی حقوق آل انڈیا کانگریس کمیٹی، شاخ چٹگوپہ کے صدر نامزد

چٹگوپہ: یکم دسمبر (ایس آر) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شعبہ انسانی حقوق (ہیومن رائٹس) کے ریاستی صدر چندرکانت نائک نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے سید ہارون گانجے والے کوآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شعبہ حقوق انسانی شاخ چٹگوپہ تعقلہ کا صدر نامزد کیا ہے۔

سید ہارون گانجے والے کی شناخت چٹگوپہ تعلقہ کے نوجوان و متحرک کانگر یس لیڈرکے طور پر کی جاتی ہے اور یہ پچھلے کئی سالوں سے کانگریس پارٹی کے معتدد عہدوں پر پارٹی کے لیے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے ان کو نئی ذمہ داری سونپی ہے۔

صدر نامزد ہونے کے بعد سید ہارون گانجے والے اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے اور ان کو شاخ چٹگوپہ کا صدر نامزد کرنے پر انہوں نے قومی صدر ویریندرکمار پاٹل،اور ریاستی صدر چندرکانت نائک رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل،ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،سے اظہار تشکر کیا ہے اور ان کو یہ تیقن دیاہے کے پارٹی نے ان پر جو ذمہ داری عائد کی ہے وہ اس کو بخوبی نبھائیں گیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!