تازہ خبریںخبریںقومی

امت شاہ وزیرداخلہ اورراجناتھ سنگھ وزیر دفاع: آج دونوں اپنی وزارت کے کام کاج سنبھال لیے۔

مسٹر شاہ نے نارتھ بلاک میں اپنی وزارت کا کام کاج سنبھالا تو ان کی وزارت کے سینئر افسروں نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔ مسٹر شاہ نے بعد میں سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی اور وزارت کے کام کاج کی معلومات لی۔ان کے ساتھ ہی وزیرمملکت برائے داخلی امور نتیانند رائے اور جی کشن ریڈی نے بھی اپنا اپنا کام کاج سنبھالا۔
مودی حکومت میں دوسری بار وزیر بنے مسٹر راجناتھ سنگھ نے دفتر مین سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تینوں افواج کے سربراہ موجودتھے۔ مسٹر سنگھ مودی حکومت کے پہلے دوراقتدار میں وزیر داخلہ تھے۔

امت شاہ نے اپنے ٹویٹر پر لکھاکہ “بھارت کے وزیر داخلہ آج کے طور پر وزارت کا کام کاج سنبھال لیا۔ .مجھ پر اعتماد کرنے کے لئےمیں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہوں.

ملک کی سلامتی اور ملک کے فلاح و بہبود مودی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے، میں اس کو مکمل کرنے کی ہر کوشش کروں گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!