پینشن سنگھرش یاترا کو ‘آئیٹا’ مہاراشٹر کی حمایت
ممبئی: 29/نومبر (پی آر) پرانی پینشن اسکیم لاگو کرنے کے لیے ‘پینشن سنگھرش (سٹرگل) کوآرڈینیٹنگ کمیٹی’ پورے مہاراشٹر میں پینشن سنگھرش یاترا کا انعقاد کررہی ہے، اساتذہ کے حقوق کے لیے اساتذہ کے حق میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) اس کی بھرپور تائید کرتی ہے، اس موقع پر آئیٹا نے سنگھرش کمیٹی کو اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے پیدل یاترا کے موقع پر جن علاقوں سے کمیٹی کے اراکین گذررہے ہیں آئیٹا کی جانب سے ان کی حمایت میں آئیٹا کے ممبران ان کا بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
شروع سے ہی آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) ریاست میں ملازمین کے لیے (DCPS/NPS) پینشن اسکیم کو ختم کرنے اور 1982 کی فیملی پینشن اسکیم کو نافذ کرنے کا مطالبہ کر تی آرہی ہے، اس بات کو واضح طور صدر آئیٹا (مہاراشٹر) سید شریف صاحب نے، جونی پینشن سنگھرش کمیٹی کے کنوینر وتیش کھانڈیلکر دیے اپنے مکتوب میں کہا ہے۔
مزید ملک کا مستقبل تعمیر کرنے والے اساتذہ کا جونی پینشن لاگو کرنے کا مطالبہ ان کے بنیادی مطالبات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ سنگھرش یاترا کی شروعات 22 نومبر کو ممبئی کے آزاد میدان سے ہو چکی ہے اور یہ تمام اضلاع کا سفر کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ناگپور پہنچےگی۔