تازہ خبریںٹاپ اسٹوری

واٹس ایپ سے رقم منتقل کرنے کی سروس آج سے آغاز!

نئی دہلی: 6/ نومبر- واٹس ایپ کے ذریعہ اب رقم منتقل کی جاسکتی ہے ہندوستان میں واٹس ایپ ڈیجیٹل پے منٹ سروس آج سے شروع ہوگئی ہے۔ فی الوقت کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل پے منٹ سروس 2 کروڑ افراد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بہت جلد یہ سروس واٹس ایپ کے تمام کسٹمرس کو دستیاب رہے گی۔

کمپنی نے آن لائن رقم منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایس بی آئی، ائی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی اور دوسرے 140بینکوں کے ساتھ رقم منتقلی کے تمام اجازت نامے حاصل کرنے کئے ہیں آر بی آئی کی اجازت بھی حاصل کرلیں گئی۔ ۔بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں  واٹس ایپ استعمال کرنے والے 40 کروڑ افراد ہیں

فیس بک کے سی ای او زکربرگ نے کہا ہے کہ  کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے پیسہ بھیجنا اتنا ہی آسان ہے جتنا پیغام بھیجنا۔ انہوں نے کہا کہ رقمی لیں دین پر  کوئی چارج وصول نہیں کیا جائے گا  اور 140 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس سے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ زکر برگ نے کہا کہ  واٹس ایپ نے دس علاقائی زبانوں میں ادائیگیوں کو دستیاب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!