آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

بیروزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ

ساجد محمود شیخ میراروڈ

بیروزگاری ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے جس کا نہ تو کوئی حل نظر آتا ہے نہ ہی حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ نظر آتی ہے دن بدن بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی بیروزگاری بڑھنے لگی تھی۔

نیشنل اسٹیٹکس آفس کے پی ایل ایف ایس ( periodic labour forces survey) کی رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کی شرح وباء سے پہلے ہی تشویشناک ہو چکی تھی لاک ڈاؤن نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی اور بیروزگاری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے بیروزگاری کی وجہ سے لوگوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے اسکول فیس بقایا ہے لائٹ بل باقی ہے لوگ بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بہت سے لوگ خودکشی کر رہے ہیں.

حکومت کو فوری طور پر اس مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ نوکریوں میں سرمایہ کاری کرے خالی پڑی اسامیوں کو فوراً پُر کرے ملک میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ سرکاری عہدے خالی پڑے ہیں انہیں بھرنے سے ہی معاشی ترقی کی نئی اور اونچی راہ نکلے گی ۔اس مسئلہ پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!