سلمیٰ خالد GIO حیدرآباد کی صدر منتخب
ناظم شہر کی نگرانی میں انتخابات منعقد 7 رکنی شوریٰ کا بھی انتخاب
حیدرآباد: 29/نومبر(پی آر) گرلزاسلامک آرگنائزیشن (GIO) حیدرآباد کی آئندہ ایک سالہ میقات جنوری تا ڈسمبر 2022 کے لئے صدر اور شوریٰ کے انتخابات ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد حافظ محمد رشادالدین کی نگرانی میں عمل میں آئے۔جس میں محترمہ سلمیٰ خالد کا بحیثیت صدر انتخاب عمل میں آیا۔
محترمہ سلمیٰ خالد کا تعلق بہادرپورہ یونٹ سے ہے۔ 7 ارکان شوریٰ کا انتخاب بھی اس موقع پر عمل میں ا ٓیا جس میں کثرت آراء سے منزہ زرین(راجندر نگر)‘ نوھا غلام (خلوت)‘ خنسہ صدف (چندرائن گٹہ)‘ مریم حنیف (ملک پیٹ)‘ سعدیہ ناصر (ٹولی چوکی)‘ ضحی نکہت (جوبلی ہلز)‘ سمیہ شفق (گوشہ محل) منتخب ہوئیں۔
اس موقع پر ناظم شہر نے اختتامی خطاب کے موقع پر اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ان ذمہ داران سے اپنی دین کی خدمت کا بہترین کام لے اور تنظیم کے لئے انہیں مفید تر بنائے۔ اس موقع پر جناب عبدلماجد ذاکر تنظیمی سکریٹری جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد‘ جناب محمد حسین اور جناب محمد عاطف بھی موجود تھے۔