مولانا عبدالغنی خان جمعیۃ العلماء ضلع بیدر کے صدرمنتخب،21افراد پر مشتمل جمعیت کی تشکیلِ نو
بیدر: 29/نومبر(اے ایس ایم) قاری محمد عاصم خان جنرل سکریٹری جمعۃ العلماء شاخ بیدر کرناٹک کے بموجب جمعیۃ العلماء بیدر کا ایک انتخابی اجلا س مفتی آدم شاہی نائب صدر جمعیۃ العلما ء بنگلور کی صدارت اور مولانا عبدالرزاق قاسمی معتمد دفتری جمعیۃ العلماء بنگلورکی سرپرستی میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں بیدر وضلع بیدرکے علماء دین و عمائے دین اور معزز ین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ حاضرین اجلاس کے درمیان جمعیۃ العلماء ضلع بیدر کی کمیٹی کا انتخاب ہوا۔
اجلاس کا آغازحافظ یاسر خان کی قرأت اور مولانا محمد اظہر الحق اشرفی کی نعت رسول صلعم سے ہوا۔ جس کے بعدمفتی آدم شاہی نے جمعیۃ العلماء ہند کا تعارف ومقاصد پر خلاصہ کلام پیش کیا۔ اسی کے ساتھ سابق صدر جمعیۃ العلماء بیدر مولانا عبدالغنی خان حسای نے گذشتہ سالوں کی کارکردگی سنائی جس کے بعدانتخابی عمل کاآغاز ہوا اور باضابطہ طورپر جمعیۃ العماء بیدر کی تشکیل عمل میں آئی۔
مولانا عبدالغنی خان حسامی معتمد مدرسہ مدینۃ العلوم بیدر کو بحیثیت صدر جمعیۃ العلماء ضلع بیدر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح شہر کے بزرگ شخصیت شریک معتمد مدرسہ مدینہ العلوم مولانا سیّدعبدالوحیدقاسمی کو نائب صدر، سکریٹری شریعہ بورڈ بیدر قاری محمدعاصم خان کو معتمد عمومی،امام وخطیب مسجد امام المدرسین مولاناافتخار الحسن مظاہری کو شریک معتمد،ممبر عیدگاہ کمیٹی مولانا عبدالحکیم کو خازن،صدر صفاء بیت المال مولانا محمد مونس کرمانی معاون خازن کا انتخاب کیا گیا۔
ان کے علاوہ اراکین عاملہ کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں مولانا رفیق احمد قاسمی رکن شوریٰ مدرسہ مدینتہ العلوم بیدر، عوامی قائد محمد نوازخان، مفتی عبدالغفار قاسمی صدر مجلس العلماء والحفاظ بیدر، محمد نثار پہلوان ممبرعیدگاہ کمیٹی بیدر، سیّدسرفرا زہاشمی ایڈوکیٹ ممبرعیدگاہ بیدر،مولانا اسلم قاسمی منااکھیلی، حافظ عبدالمجیب چٹہ، محمد وحید لکھن، علی احمد خان،مفتی نصیراحمد عدیل،مولانا سمیر الحسن رشادی،مفتی احتشام الحق الاسعدی، مفتی عبداللطیف ندوی، حافظ اکمل میلور، مولانا فیضان کومنتخب کیا گیا۔
اس طرح 21زمہ دار افراد پر مشتمل جمعیۃ العماء کی تشکیل عمل میں آئی۔ اس کے علاوہ شرکائے اجلاس میں مولانا سیّدعثمان عباس ندوی بسواکلیان،مولانا اویس مظاہری سنبور، مولانا غوث محی الدین قاسمی اودگیر،مولانا نظام الدین حمیلہ پور، حافظ محمدعبدالغنی ولڈوڈی، مولانا منصور سیتلگیرہ، محمد جعفر شامل رہے اور محمدنواز خان عوامی قائد کو لیگل سکریٹری اورمفتی افسر علی نعیمی ندوی کو میڈیا سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں معززین، حفاظ وعلماء کی بڑی تعداد شریک رہی۔نومنتخب نائب صدر جمعیۃ العلماء مولانا سیّدعبدالوحید قاسمی کی پر اثر دعااور اظہار تشکرکے بعد اجلاس تکمیل پذیر ہوا۔