جلگاؤں: MIM کی جانب سے فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد
جلگاؤں: 25/نومبر- جلگاؤں ضلع اے آئی ایم آئی ایم کے صدر احمد سر کے یومِ پیدائش کے موقعہ پر جلگاؤں کے ضلع ایم آئی ایم کی جانب سے ایک فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنرل چیک اپ، جلدی امراض، امراضِ نسواں، امراضِ اطفال، آنکھ، کان، ناک، اور گلے کے امراض جیسی عام بیماریوں کی مفت جانچ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کے ذریعہ ہوئی۔ 350 سے زائد مرد، خواتین و بچوں نے اس مفت کیمپ سے استفادہ کیا۔ جس میں 40 سے زائد مریضوں کو اگلے علاج کے لیے نشان زد کیا گیا جن کا اگلا بڑا علاج بھی مفت میں کیا جائیگا۔
یہ میڈیکل کیمپ جلگاؤں ضلع ایم آئی ایم اور گوداوری میڈیکل فاؤنڈیشن جلگاؤں کے اشتراک سے رکھا گیا تھا جس میں گوداوری میڈیکل کالج جلگاؤں کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹرس نے مریضوں کی جانچ کی۔ اس موقعہ پر ضلع کلکٹر جناب ابھیجیت راؤت صاحب کی طرف سے ۰۰۵ ویکسن کٹ کے ساتھ علیحدہ ٹیم بھی دی گئی۔اس شاندار اور بامقصد پروگرام میں شہر جلگاؤں کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران، نامی گرامی افراد، سرکاری افسران، اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ قابلِ ذکر ہے کہ جلگاؤں ضلع کے بیشتر ایم آئی ایم تعلقہ صدور، شہر صدور اور پارٹی ورکرس اس وقت حاضر رہیں۔ نیز جلگاؤں شہر ایم ا ٓئی ایم ٹیم کی خاص نمائندگی رہی۔
اس پروگرام میں جلگاؤں کے سول ہسپتال میں عوامی خدمات انجام دینے والے دو افراد محترم سعید شاہ اور لطیف خان کو جلگاؤں ایم آئی ایم کی جانب سے مجلس آروگیہ سیوک ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی خدمت میں ایک خوبصورت مومنٹوں اور شال پیش کی گئی۔ اس بامقصدپروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایم آئی ایم کے جلگاؤں کارپوریشن کے تینوں کارپوریٹرس جناب ریاض باغوان، جناب حاجی یوسف اور جناب اکرم دیشمکھ (نمائندہ کارپوریٹرس)، جناب عمران خان (جنرل سیکریٹری ایم آئی ایم جلگاؤں ضلع)، جناب رشید خان (ضلع صدر ایم آئی ایم واہتک سیل جلگاؤں) دانش احمد (جلگاؤں مہانگر صدر) سانیر سید (صدر طلبہ تنظیم نارتھ مہاراشٹرا)محترم شفیق انصاری صاحب (ڈائریکٹر گوداوری انجینئرنگ کالج)، عابد شاہ ٹینٹ والے، اسلم بھائی، راحب کھاٹک، شیبان فائز، عمر فاروق اور ان کی ٹیم نے خوب محنت کی۔
اس عوامی پروگرام کے انعقاد کے لیے ایم آئی ایم ضلع صدر جناب احمد سر کو مختلف فیلڈس سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سیاسی شخصیات اور محبانِ مجلس نے خوب مبارکباد پیش کیں اور بزرگوں نے دعاؤں سے نوازا۔ جلگاؤں ضلع ایم آئی ایم کی جانب سے انعقاد کردہ اس عوامی پروگرام پر شہر و ضلع میں ایم آئی ایم کی کوششوں اور خدمات کو کافی سراہا جارہا ہے۔ (رپورٹ: شیبان فائز)