ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر میں کورونا کی تیسری لہر کا اندیشہ، ریاستی وزیر صحت نے بتایا خطرہ برقرار ہے

مہاراشٹر میں کورونا کی تیسری لہر دسمبر میں آ سکتی ہے، یہ کہنا ہے ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کا، انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں تیسری لہر تو آئے گی لیکن اس کا اثر بے حد کم ہوگا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بدھ کو آگاہ کیا کہ ریاست میں کووڈ-19 وبا کی تیسری لہر دسمبر تک آنے کا امکان ہے، لیکن یہ زیادہ خطرناک نہیں ہوگی۔ وزیر کا بیان ٹیسٹنگ میں زبردست گراوٹ کے لیے مرکزی حکومت کی پھٹکار کے اگلے دن آیا ہے۔ مئی میں روزانہ 2.69 لاکھ ٹیسٹنگ ہوتی تھی، اب نومبر میں بمشکل 98000 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری رنجیت بھوشن نے کہا کہ اکولا، امراوتی، بلڈھانا، دھولے، گوندیا، ہنگولی، نندربار، واشم اور یاوتمال اضلاع میں ٹیسٹنگ کی شرح ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ طے فی 10 لاکھ آبادی سے روزانہ 140 لوگوں کی جانچ کی سفارش سے کم ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت ٹوپے نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں ریاست کے ذریعہ حاصل اچھی ٹیکہ کاری شرح کے سبب تیسری لہر کا ممکنہ طور پر کم اثر ہوگا۔ ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے، انفیکشن شرح مزید کم ہو رہی ہے، جب کہ شرح اموات بھی صفر کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!