بسواکلیان میں سیرت ﷺ ایکسپو کا کامیاب انعقاد، 117طلبہ نے حصّہ لیا
بسواکلیان: 25/نومبر(وائی اے) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے بسواکلیان میں پہلا سیرت ایکسپو منعقد ہوا۔ یہ سیرت ایکسپو جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے منائی جارہی سیرت مہم بعنوان رسول اللہ ﷺ بہترین نمونہ کا حصہ تھا، جو شہر کے بھوسگے گارڈن فنکشن ہال میں 24 نومبر بروز چہارشنبہ کو منعقد ہوا۔ جس میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے 117 طلبہ نے حصہ لیا۔
سیرت ایکسپو میں سیرت مبارکہ کے واقعات اور احادیث کی وضاحت کرنے والے چارٹس اور ماڈلس تیار کئے گئے تھے۔ محمد عارف الدین ضلعی صدر آئیٹا بیدر اور عبد اللہ مدثر ضلعی سیکریٹری آئیٹا ضلعی بیدراور شیخ ذاکر حسین چانگلیری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ہمناآباد نے ججس کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام ماڈلس اور چارٹس میں سے پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام نکالا۔
تفصیلات کے مطابق انعام اول مریم بنت کلیم عابد آئیڈیل گلوبل اسکول، انعام دوم حسیب الدین ولد حبیب الدین مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول اور تیسرا انعام ساکشی بنت سنگیا نالیج پارک اسکول نے حاصل کیا۔ان کے علاوہ 10 ترغیبی انعامات بھی دئے گئے۔
کلیم عابد منصوری امیر مقامی اسلامی ہند بسواکلیان نے تذکیر پیش کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر غلام رسول صاحب، محمّد یوسف الدّین، ذوالفقار احمد، محمد نعیم الدین، محمد فہیم الدین صدر ایس آئی او بسواکلیان، نازنین صباء ضلعی صدر جی آئی او بیدر، صائقہ صبا مقامی صدر جی آئی او کے علاوہ دیگر مہمانان موجود تھے۔
واضح رہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا سیرت ایکسپو تھا۔ جس میں شہر و مضافات کے سرکاری، امدادی طلبہ نے حصہ لیتے ہوئے اپنے اور غیر امدادی اسکول کے طلباء و طالبات نے اپنے چارٹس اور ماڈلس تیار کئے تھے جو سیرت رسول ﷺ کے مختلف واقعات اور احادیث رسول ﷺ کی تشریح کررہے تھے۔