ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایس آئی او میرا-پالگھر ڈویژن و یونٹ کی نو منتخب ذمہ دران

میراروڈ: 30/دسمبر(پی آر) صدیقی محمد اویس میڈیا سیکریٹری ایس آئی او میراروڈ کے مطابق گذشتہ دو روز قبل ایس آئی او میرا-پالگھر ڈویژن کے سالانہ اجلاس ممبرس کیمپ میں نئی میقات 2021 کے لئے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا۔ پوری انتخابی کاروائی برادر سلمان خان (صدر حلقہ، ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر) اور برادر رافد شہاب (سیکریڑی حلقہ، ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر) کے زیر قیادت عمل میں آئی۔ انتخاب سے قبل مذکورہ حلقہ کے ذمہ داران نے رواں میقات کے تنظیمی کاموں کا سرسری جائزہ بھی لیا۔  
ایس آئی او میرا-پالگھر ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے ممبرس کی اتفاقِ رائے کی بنیاد پر برادر سہیل سیّد کا انتخاب عمل میں آیا، برادر سہیل سیّد رواں میقات ڈویژن کے سیکریٹری ہیں اور اس سے پہلے بھی مخلتف تنظیمی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

بعد ازاں برادر سہیل نے صدر حلقہ اور سیکریڑی حلقہ سے مشورہ کرکے برادر عمران شیخ کو ڈویژن سیکرٹری مقرر کیا۔ بعد ازاں میراروڈ یونٹ کے لئے بحثیت صدر برادر حذیفہ بیگ کا انتخاب عمل میں آیا، حذیفہ بیگ رواں میقات ایس آئی او میرا-پالگھر ڈویژن کے بیت المال کے ذمہ دار ہیں اور گذشتہ میقاتوں میں سیکریڑی مقامی کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے ہیں۔ صدر حلقہ، سیکریڑی حلقہ اور نو منتخب ڈویژن صدر کی موجودگی میں حذیفہ بیگ نے یونٹ سیکریڑی کی حیثیت سے برادر مصعب شیخ کا تقرر کیا۔ بعد ازاں تمام ممبران سے مشورہ کرکے دیگر سیکریٹریز اور ذمہ داران کا تقرر عمل میں آیا، جو مندرجہ ذیل ہیں :
سیکریٹریٹ :
1️⃣سیکریٹری شعبہ دعوت : برادر نہال۔
2️⃣سیکریٹری شعبہ پی آر میڈیا اینڈ کیمپس : برادر صدیقی محمد اویس۔
3️⃣سیکریٹری شعبہ آئی ایف سی : برادر ضِیاء شہاب۔
سرکل کے ذمہ داران :
1️⃣نیانگر سرکل : برادر یاسِر بیگ۔
2️⃣شانتی نگر سرکل : برادر عامِر دُرّانی۔
3️⃣زیتون ہائیٹس سرکل : برادر حذیفہ خان۔

واضح رہے کہ ایس آئی او ایک نظریاتی تنظیم ہے جو پچھلے ۳۹ سالوں سے سماجی ارتقا اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔  الہی ہدایات کی روشنی میں سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبا و نوجوانوں کو تیار کرنا ایس آئی او کا مشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!