تریپورہ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ تریپورہ میں آزادانہ اور منصفانہ بلدیہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورسز کی 2 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں۔
سپریم کورٹ نے مرکز اور تریپورہ حکومت کو یہ ہدایت دی کہ بیلٹ اور ووٹوں کی گنتی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔