حیدرآباد پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی کو شہریت قانون پر پبلک میٹنگ کی اجازت نہیں دی
حیدر آباد پولس نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنھ کو شہریت قانون اور این آر سی کی حمایت میں ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گوشہ محل سے منتخب بی جے پی رکن اسمبلی نے شہریت قانون اور این آر سی کے حق میں پبلک میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حیدر آباد پولس نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی۔