سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار، عرضی خارج
نئی دہلی: 25/نومبر- دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کتاب میں سلمان خورشید کی جانب سے ہندوتوا کے تعلق سے جو باتیں کہی گئی ہیں ان پر ایک طبقہ کو اعتراض ہے۔ دہلی ہائی کورٹ سے جس عرضی کو خارج کیا گیا ہے، اس میں سلمان خورشید کی کتاب کے سرکولیشن، خرید و فروخت اور پبلی کیشن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔